تو بہ کے بعد بائیکاٹ کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 1567

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

زید کی لڑکی ایک غیر مسلم کے ساتھ بھاگ گئ زید نے ایف آئ آر کیا تقریبا آٹھ دن بعد لڑکی گھر واپس آگئ علاقہ کے علمائے کرام نے زید کی لڑکی کے ساتھ زید اور اسکی بیوی کو بھی مجمع عام میں توبہ کرایا تو کیا اب زید کو اپنے گھر شادی وغیرہ میں کھلاسکتے ہیں یا نہیں ؟گاؤں کے بعض لوگ کہتے ہیں کہ ابھی زید کے گھروالوں کو دوچار مہینہ کھانا وغیرہ نہ کھلایا جائے جوبھی شرعی حکم ہو بالتفصیل جواب عنایت فرمائیں 

سائل: نظامی قادری

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

الجواب:- جب  زید کی لڑکی اورزید وغیرہ نے علی الاعلان مجمع عام میں توبہ صادقہ کرلیا تواب اسے شادی وغیرہ کے موقع پر کھاناکھلانےمیں شرعا کوٸی قباحت نہیں۔ ارشادباری تعالی ہے :الامن تاب وامن وعمل عملاصالحا فاولٸک یبدل اللہ سیاتھم حسنت "مگر جوتوبہ کرے اورایمان لاۓ اوراچھاکام کرےتوایسوں کی براٸیوں کواللہ بھلاٸیوں سے بدل دےگا (کنزالایمان ،الفرقان ،آیہ ٧٠)

 حدیث شریف میں ہے:التاٸب من الذنب کمن لاذنب لہ: گناہ سے سچی توبہ کرنےوالابےگناہ ہوجاتاہے۔حجة الاسلام امام غزالی قدس سرہ العزیز فرماتےہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبیﷺنے فرمایا کہ مخلوق کی پیداٸش سے چار ہزار سال قبل عرش کے چاروں طرف لکھ دیا گیا تھا کہ:انی لغفارلمن تاب وامن وعمل عملا صالحاثم اھتدی:جس نے توبہ کی اورایمان لایا اورنیک عمل کۓ میں اسے بخشنے والا ہوں (مکاشفة القلوب اردو ص١٤٢)

فتاوی بحرالعلوم میں ہے:کہ اگرعورت نے غیرمسلم کے ساتھ زنا کیا تواس پر لازم ہے کہ وہ سب مسلمانوں کے سامنے اس زنا کاری سے توبہ کرے ۔اور اگر اپنا عقیدہ بھی بدلاہو یابت پرستی بھی کی ہوتواس عورت پر توبہ  تجدید ایمان اوراس کا نکاح ہوچکا ہو تواورشوہراس کو اپنے ساتھ رکھنا چاہے توپھر نکاح بھی کرنا پڑےگا۔توبہ اورتجدید نکاح کے بعد مسلمان اس کو برادی میں شامل کرلیں (فتاوی بحرالعلوم ج٤،ص٣٥٤)

خلاصہ یہ ہے کہ اب لوگوں کوچاہیۓ کہ شادی وغیرہ کے موقع پر دعوت دیں اورکھلاٸیں۔اورزید کے گھر والوں کوبھی چاہیۓ کہ ایسے حالات پیداکرے کہ لوگوں کواس سے اطمینان ہوجاۓ۔  واللہ ورسولہ اعلم 

کتبہ

ابوکوثرمحمدارمان علی قادری جامعی ،بھگوتی پور۔

خادم:مدرسہ اصلاح المسلمین ومدینہ جامع مسجد ،مہیسار دربھنگہ(بہار)

فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney