مندر میں اجرت پر کام کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 1570

السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مندر میں اجرت پر کام کرنا کیسا جیسے کلر ۔ یا پتھر لگانا

المستفتی۔ مُحمّد افروز اندور

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

مندر میں اجرت پر کام کرنا مکروہ تنزیہی ہے یعنی اگر کوئی کرے تو مستحق سزا نہیں   سیدی سرکار اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ ایسا ہی ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ مکروہ(تنزیہی) ہے، اور جو کرے مستحق سزا نہیں (فتاوی رضوی قدیم جلد ہشتم صفحہ ١٧٩)

 خلاصہ یہ ہے کہ مندر میں اجرت لے کر کام کرنا جائز ہے مگر بچنا بہتر ہے. یعنی کرنے والے پر نہ کوئی عتاب ہوگا نہ عذاب.واللہ تعالی اعلم بالصواب 

          کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney