فجر پڑھنے کے درمیان وقت ختم ہوگیا تو کیا حکم ہے؟

 سوال نمبر 1572

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں نماز فجر  آخری وقت میں شروع کی نماز کے دوران ہی نماز کا وقت ختم ہو گیا تو نماز قضا میں شمار ہو گی اس نماز کے بارے میں شرعی کیا حکم ہے ؟ 

سائل محمد شہباز پاکستان

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

 اگر فجر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج طلوع ہو گیا  تو نماز نہ قضا میں شمار ہوگی نہ ادا میں شمار ہوگی بلکہ ایسی نماز کو  دوبارہ پڑھنا ضروری ہے ،مگر سورج نکلنے کے بیس منٹ بعد بنیت قضا پڑھے ،  چنانچہ امام اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ " فجر کی نماز میں سلام سے پہلے اگر آفتاب کا ایک ذرا سا کنارہ طلوع ہوا تو نماز نہ ہوگی " (فتاویٰ رضویہ جلد ۵ صفحہ ۳۳۱ رضا فاؤنڈیشن لاہور)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

         کتبہ 

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۲۸ شوال المکرم ۲٤٤١؁ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney