کیا کالے رنگ کا نقاب پہننا حرام ہے؟

سوال نمبر 1589

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا کالے رنگ کا حجاب پہننا حرام ہے جواب عنایت فرماٸیں کرم ہوگا

المستفتی عرفان احمد بنارس

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

    کالے رنگ کا حجاب پہننا  بلا کراہت جائز  و مستحسن ہے کیوں کہ  پردہ کالے کپڑے میں حد درجہ ممکن ہے ، اسی لیے پوری دنیا میں مسلمانوں  کی اکثر عورتیں کالا حجاب ہی استعمال کرتی ہےجو کہے کہ کالا حجاب پہننا حرام ہے اس پر توبہ لازم ہے کیونکہ بغیر علم کے حکمی شرعی بتانے والوں پر زمین وآسمان کے فرشتوں کی لعنت ہوتی ہے جیسا کہ حدیث   میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں من افتی بغیر علم لعنته ملئکة السماء والارض رواہ ابن عساکر عن امیر المومنین علی کرم الله وجھه جو بغیر علم کے حکم شرعی بتائے  اس پر آسمان وزمین کے فرشتے لعنت کریں اس حدیث کو  ابن عساکر نے امیر المؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے  روایت کیا) (کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن علی کرم اللہ وجہہ حدیث ۲۹۰۱۸)موسسہ رسالہ بیروت ۱۹۳/۱۰؍فتاویٰ رضویہ جلد ۱۰ صفحہ ۳۱۴ ؍رضا فاؤنڈیشن لاہور)واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

            کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

 ۱۳ ذی القعدہ ۲٤٤١؁ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney