سوال نمبر 1593
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ قبرستان کے پیڑ پودھوں وغیرہ کی رقم مسجد میں لگانا کیسا ہے ۔۔۔؟
کرم فرما کر شریعت کی روشنی میں جواب پیش فرمائیں ۔
المستفتی محمد طالب رضا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
قبرستان میں اگر کسی نے پیڑ پودے لگائے ہیں تو وہ جو چاہے کرے اور اگر مالك کا پتا نہیں یا درخت خود اگے ہیں تو ان کو فروخت کرکے اس کی رقم مسجد میں لگانا بلا شبہ جائز ہے
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں مجدد اعظم ہند حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : قبرستان میں پیڑ جس نے لگائے ان کی لکڑی اور مقبرہ جس نے بنوایا اس کی اینٹیں اس لگانے بنوانے والے کی ملك ہے وہ جو چاہے کرے، اور اگر مالك کا پتا نہیں یا درخت خودرَو ہیں تو مسجد میں صرف کرسکتے ہیں،(فتاویٰ رضویہ جلد ۹ صفحہ ٤۱۳ ، رضا فاؤنڈیشن لاہور) واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۷ ذی القعدہ ۲٤٤١ ھجری
0 تبصرے