• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

15 مُحَرَّم بروز جمعہ 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومنمازکالر والی قمیص پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

کالر والی قمیص پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

SRRazmi جولائی 03, 2021 نماز

سوال نمبر1594

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ  کالر والی قمیص پہن کر نماز پڑھنا پڑھانا کیسا ہے ؟ مفصل جواب عنایت فرمائیں

المستفتی : ازھر نورانی گونڈوی

وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

کالر والی قمیص پہن کر نماز پڑھنا یا پڑھانا جائز و درست ہےکیونکہ  قمیص میں کالر عادت کے مطابق ہوتی ہے اور اس کو پہن کر بڑے لوگوں کے دربار میں جانا بے ادبی نہیں سمجھا جاتا جیسا کہ محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب فرماتےہیں کالر کی وجہ سے نماز پر کوئی اثر نہیں کیونکہ شرٹ اور قمیص میں کالر عادت کے مطابق ہوتی ہے اور اس کو پہن کر بڑے لوگوں کے دربار میں جانا بے ادبی نہیں سمجھا جاتا اور اصل یہ ہے کہ جس طریقے کا لباس پہن کر بڑوں حاکمـوں اور افسـروں کے دربار میں جانا صحیح ہو اور بے ادبی تصور نہ کیا جاتا ہو اس طرح کے لباس میں اللہ تعالٰی کے بارگاہ میں حاضری ہو سکتی ہے لہٰذا کالر دار کرتا قمیص یا شرٹ پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں بہتـر تو یہی ہے کی پوری آستین ہو لیکن اگر پوری آستین نہیں ہے تو بھی نماز ہوجائے گی ہاں خلاف اولیٰ ہوگی

کالر اپنی وضع کے لحاظ سے موڑی ہوئی ہوتی ہے جو کف "ثوب" ہے یعنی کپڑے کو موڑنا، مگر کف ثوب وہ مکروہ تحریمی ہے جو عادت ناس کے خلاف ہو اور اس طور پر موڑ کر حاکموں کے دربار میں جانا بے ادبی سمجھا جاتا ہو، اور یہ کف ثوب جو کالر میں ہوتا ہے عادت ناس کے مطابق ہے اور کالر دار قمیص یا شرٹ پہن کر حاکمـوں کے دربار میں جانا قطعاً بے ادبی نہیں سمجھـا جاتا اس لئے یہ مکروہ نہیں بلاکراہت جائز و مباح ہے(سراج الفقہا کی دینی مجالس، کتاب الصلاۃ، صفحہ ٦٩ ناشر انجمن اسلامیہ)


          کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

فتاوی مسائل شرعیہ




Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5326108

مشہور اشاعتیں

عمر میں خیر و برکت کیلیے دعائے عاشوراء

یوم عاشورہ کے دن غسل کرنا کیسا ہے؟

امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا تیجہ کرنا کیسا ہے؟

تعزیہ کے سامنے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

محرم کا کھچڑا (حلیم) بنانا کیسا ہے؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان