سوتیلے بھائی بہن کا جائیداد میں کتنا حصہ ہے؟

 سوال نمبر1595

السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہندہ کا انتقال ہو گیا ہےاس کا ایک سگا بھائی ہےاور تین سوتیلے بھائی ہیں اور دو سوتیلی بہن ہےاب سوال یہ ہے کہ ہندہ کی وراثت سے سوتیلے بھائی بہن(یعنی باپ شریک بھائی بہن) کو کچھ ملیگا یا نہیں اگر ملیگا تو کتنا جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں 

المستفتی:- حافظ محمد مزمل حسین، اشرفی پالی راجستھان

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب

صورتِ مسئولہ میں سگے بھائی کی موجودگی میں باپ شریک بہن بھائی محروم رہیں گے۔چنانچہ علّامہ نظام الدین حنفی متوفی1161ھ اور علمائے ہند کی جماعت نے لکھا ہے:یسقط اولاد الاب۔۔۔بالاخ لاب وام۔(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الفرائض،الباب الثانی فی ذوی الفروض،450/6)

   اور صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوفی1367ھ لکھتے ہیں:باپ شریک بھائی یا بہن ، حقیقی بھائی کے ہوتے ہوئے محروم ہو جاتے ہیں۔(بہارِ شریعت،اصحابِ فرائض کا بیان،3ب/1126)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

کتبہ

محمد اُسامہ قادری

متخصص فی الفقہ الاسلامی

پاکستان،کراچی

فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney