فقیر نے قربانی کہ نیت سے جانور خریدا توکیا دوسرے کو شریک کرسکتاہے؟

سوال نمبر 1598

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ۔

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید ایک فقیر شخص ہے اس پر قربانی واجب نہیں تھی لیکن اس نے قربانی کے لئے ایک بھینس (بقرہ) خرید لی خریدتے وقت کسی کو شریک کرنے کی نیت نہیں کی تھی اب وہ کسی کو شریک کر سکتا ہے؟ بحوالہ جواب عنایت فرماٸیں۔

المستفتی:-- محمدمستجاب نعیمی،پالی راجستھان

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایة الحق والصواب: شرعی فقیر دوسرے کو نہیں شریک کر سکتا۔

صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمة اللہ تعالی علیہ بہار شریعت میں فتاوی عالمگیری کے حوالےسے رقمطراز ہیں :غیر مالک نصاب نے قربانی کے لۓ (بقرہ) خریدی تو خریدنے سے ہی اس پر اس (بقرہ) کی قربانی واجب ہوجاۓ گی اب وہ دوسرےکو شریک نہیں کرسکتا (الفتاوی الھندیة ،ج ٥،ص ٣٠٤،بہارشریعت، ج٣،ح١٥،ص٣٥١،مکتبة المدینة ،کراچی)واللہ تعالی اعلم۔

کتبہ

ابو کوثر محمد ارمان علی قادری جامعی ،

تخصص فی الفقہ ،نوری دارالافتا ٕ (بھیونڈی)

خادم:مدرسہ اصلاح المسلمین ومدینہ جامع مسجد ،مہیسار(دربھنگہ)

١٩/ذوالقعدہ ١٤٤٢ھ۔

فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney