کلمہ واحد ہے یا جمع؟

 سوال نمبر 1599

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماۓ دین و مفتیان شرع متین کہ، لا الہ کا ترجمہ فرما دیں۔نیز لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہﷺ واحد یے یا جمع، 

اگر واحد ہے تو کلمہ اور اگر جمع ہے تو کلام یا جو حقیقت ہو جواب سے نوازیں ۔ براۓ کرم مدلل ومفصل جواب دیں۔ 

العارض محمدرجب علی قادری فیضی اترولوی

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ 

لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ نہیں ہے کوٸی معبود سواۓ اللہ کے  محمد ﷺاللہ کے رسول ہیں 

مذکورہ ،، کلمہ توحید ،، لغوی اعتبار سے کلمہ ہے 

اور لفظی اعتبار سے کلام ہے اسکو جملہ بھی کہتے ہیں 

جیساکہ کافیة النحو ص٢٢ پر ہے ،، کلمے کا لغت میں کی معنی پر اطلاق ہوتا ہے 

١  جو انسان بولے خواہ وہ مفرد ہو یا مرکب

٢  لفظ واحد کے لئے

٣  کوئی جملہ یا مکمل معنی والی عبارت کے لیے جیسے نحویوں کے قول میں ،، لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ۔ واللہ اعلم 

عبیداللہ حنفی بریلوی

فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney