جو شخص قرآن پڑھ کر بھول جا ئے کیا وہ قیامت میں کوڑھی ہو کر اٹھے گا؟

 سوال نمبر 1605

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حضورﷺ  کا فرمان ہے کے جو شخص قرآن پاک پڑھنا بھول جائے وہ قیامت کے دن کوڑھی ہوکر آئے گا عرض یہ ہے کے کیا اس طرح حدیث مبارکہ میں کوڑھی کا ذکر ہوا ہے؟  

المستفتی :- عمر دراز پاکستان  صوبہ پنجاب ضلع حافظ آباد

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ ورسولہ 

جی ہاں حدیث شریف میں قرآن پڑھ کر کے بھول جانے والے کے لیے لفظ جزم یعنی کوڑھ کا ذکر مستعمل ہوا ہے’’عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رضي اﷲ عنه قاَلَ: قَالَ رَسُولُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم: مَا مِنِ امْرِئٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، ثُمَّ يَنْسَاهُ إِلاَّ لَقِيَ اﷲَ عز وجل أَجْزَمَ.‘‘حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص قرآن حکیم پڑھنا سیکھ لے پھر اسے بُھلا دے وہ اﷲ تعالیٰ سے اِس حال میں ملاقات کرے گا کہ ا س پر (مرضِ) کوڑھ طاری ہوگا۔“(ابوداٶد شریف کتاب الصلوٰة باب التشدید فی من حفظ القرآن ثم نسیہ صفحہ ٢٠٧زکریابک ڈپو)

مذکورہ حدیث شریف کے بین السطور میں ہے .. وقد قال العلماء ان نسیان القرآن کبیرة لکن اذا صار بحیث لایقدر ان یقرإٔ بالنظر 

علمائے کرام فرماتے ہیں یعنی حدیث شریف کے اندر جو وعید آئی ہے یہ اس شخص کے لیے ہے  جو قرآن پڑھ کر کے بھول جائے اور وہ اس بات پر بھی قدرت نہ رکھتا ہو کہ وہ دیکھ کے بھی پڑھ سکے (تو ایسا شخص بروز حشر کوڑھی کی شکل میں ہو گا) واللہ اعلم 


عبیداللہ حنفی بریلوی


    تعلیمات وارث انبیاء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney