خانہ کعبہ کے چھت پر نماز پڑھنا کیساہے؟

سوال نمبر 1608

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھنا کیسا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں عین و نوازش ہوگیا المستفتی:- اسحاق رضا

باسمہ تعالیٰ وتقدس

 الجواب:- صورتِ مسئولہ میں کعبہ معظمہ کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔چنانچہ علّامہ محمد بن عبد اللہ تمرتاشی حنفی متوفی1004ھ اور علّامہ علاء الدین حصکفی حنفی متوفی1088ھ لکھتے ہیں: (يَصِحُّ فَرْضٌ وَنَفْلٌ فِيهَا وَفَوْقَهَا۔۔۔وَإِنْ كُرِهَ الثَّانِي) لِلنَّهْيِ، وَتَرْكِ التَّعْظِيمِ۔(تنویر الابصار و شرحہ الدر المختار،کتاب الصلاۃ،باب الصلاۃ فی الکعبۃ)

   اور صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوفی1367ھ لکھتے ہیں:کعبہ معظمہ کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ (بہارِ شریعت،حصہ4)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ:- محمد اُسامہ قادری

متخصص فی الفقہ الاسلامی

پاکستان،کراچی


    تعلیمات وارث انبیاء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney