کیا تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے مریدین اپنے کو ازہری کہہ سکتے ہیں؟

سوال نمبر 1609

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماء دین و شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کی طرف منسوب کر کے اپنے آپکو ازہری کہنا کیسا ہے

المستفتی ، عبد اللہ ، یوپی

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ 

تاج الشریعہ کے مریدین کو نسبتاً ازھری لگانا درست نہیں ازھر ، کے بعد ، ی ، نسبتی ہے مطلب ازھر والا 

مفہوم ،  ازھری سے مراد وہ شخص ہے جو جامعہ ازہر یونیورسٹی مصر سے فارغ ہو

اسی طرح مصباحی ، منظری ، تنویری ، علیمی ، وغیرھم مراد وہ علماء ہوتے ہیں کہ جو ان مدارس سے فارغ و سند یافتہ ہوتے ہیں۔اب اگر کوئی شخص علامہ محمد احمد مصباحی سابق پرنسپل جامعہ اشرفیہ سے مرید ہو اور وہ اپنے آپ کو مصباحی لگائے تو یہ کیونکر درست ہو سکتا ہے ، 

لہذا ازہری وہی علماء لکھیں  جو جامعہ ازہر یونیورسٹی سےفارغ ہیں اورتاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے مریدین ، رضوی لکھیں یہ بہتر ہے۔واللہ ورسولہ اعلم 

عبیداللہ حنفی بریلوی

    تعلیمات وارث انبیاء







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. ماشاءاللہ بہت خوب جواب۔
    7860174792 ذیشان احمد رضوی دوست پور سلطان پور یوپی۔ اس نمبر کو شامل کر دیں حضور مہربانی ہوگی پتہ نہیں کیسی گروپ ڈلیٹ ہو گیا اس لئے یہاں اس ام ایس کر رہا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney