چھوڑے ہوئے جانوروں کو قبضے میں لینا کیسا ہے؟ ‏

 سوال نمبر 1616 

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔۔


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ  ذیل  کے بارے میں کہ 

 کچھ جانور آزاد کردہ ہوتے ہیں جو دوسرے کے کھیتوں میں گھس جاتے ہیں اور کھیت والے ان کو نکال کر دوسرے علاقے میں بھیج دیتے ہیں تو وہاں کے لوگ ان جانوروں کو پکڑ کر باندھ لیتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں

ان جانوروں کا حقیقی مالک کون ہے آزاد کرنے والا یا باندھ کر رکھنے والا

اور ان کا گوشت کھانا کیسا ہے

از روئے کرم مع حوالہ جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں


المستفتی عبداللہ بہار


وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں جو ذکر ہے اس کی دو صورتیں ہیں اولا اس طرح چھوڑنے والے جانوروں کو چھوڑنے والے کی نیت یہی ہوتی ہے کہ یوہیں چھوٹا پھرے، 

 تو یہ جانور بدستور انہیں (چھوڑنے) کا مملوک رہتا ہے !

فتاوی عالمگیری میں ہے لو سیب دابة، وقال لا حاجة لى اليها، ولم يقل هى لمن اخذها فاخذها الانسان لا تكون له،  اس وجہ سے اس کا پکڑنا، ذبح کرنا، کھانا کچھ جائز نہیں کہ وہ ملک غیر ہے یہانتکہ اگر مالک اجازت دے دے تو بلا شبہ حلال ہو جائے۔۔۔ (فتاویٰ رضویہ قدیم، جلد ہشتم، صفحہ ٣٣٩، دارلعوام امجدیہ، مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی، پاکستان)

ایسا ہی فتاوی مصطفویہ صفحہ ٤٣٤ پر ہے !

دوئم اگر چھوڑنے والے نے یہ کہہ کر چھوڑا کہ جو چاہے پکڑ لے تو ایسی صورت میں اس جانور کو جو پکڑے گا وہ اس کا مالک ہو جائے گا !

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ کسی نے اپنا جانور قصداً چھوڑدیا اور کہدیا جسکا جی چاہے پکڑلے جیسے طوطا مینا پالتو جانور اکثر چھوڑ دیا کرتے ہیں اور کہدیتے ہیں جسکا جی چاہے اسے پکڑلے تو اب جو پکڑلے گا اسی کا ہے۔ (بہار شریعت، ج ٢، ح ١٠، ص ٤٨٢)

  

حاصل کلام یہ کہ اگر چھوڑنے والے نے یہ کہہ کر چھوڑا کہ جو چاہے پکڑ لے تو ایسی صورت میں جو پکڑے گا وہ جانور انہیں کا ہو جائے گا اب اس کو ذبح بھی کر سکتے ہیں اور اس کا گوشت بھی کھا سکتے ہیں 

اور اگر اجازت نہ دی ہو تو ایسی صورت میں نہ ہی اس کو پکڑ کر اپنی ملک میں رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کا گوشت کھانا جائز ہے 


واللہ تعالی اعلم بالصواب


           کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney