سوال نمبر 1620
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسںٔلہ ذیل میں کہ: حضرت ابو سفیان کی بیٹی کا نکاح جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا تھا ان کا نام کیا ہے اور کس جگہ پر نکاح ہوا؟
المستفتی:۔ عبداللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب:
حضرت ابو سفیان کی بیٹی کا جو نکاح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوا ان کا نام حضرت ام حبیبیہ رضی اللہ تعالی عنہا ہے ان کا اصلی نام "رملہ" ہے
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح حضرت حبیبیہ (رملہ) رضی اللہ تعالی عنھا کے ساتھ حبشہ کی شاہی محل میں ہوا
(مدارج النبوت، ج ٢، ص: ٤٨١/٤٨٢)
(سیرت مصطفی صفحہ ٦٦٨،٦٧٩)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج بہار
0 تبصرے