آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حالت حمل میں طلاق دینا کیسا؟

 سوال نمبر 1621 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسںٔلہ کے بارے میں کہ عورت کے پیٹ میں بچہ ہے اور شوہر نے اسکو تین طلاق ایک ہی بار میں دیدی اب شریعت کا کیا حکم ہے قرآن و حدیث کے مطابق تفصیلی جواب عنایت فرمائیں؟ 

المستفتی :- محمد ذکی اکرم نوری نعیمی راجستھان



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم


الجواب بعون الملک الوھاب


 حالت حمل میں اگر طلاق دی گئی تو طلاق واقع ہو جائے گی


جیسا کہ حضور اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ

حمل میں طلاق نہ دی جائے اگر دے گا ہوجائے گی عدت وضع حمل ہے 

احکام شریعت جلد دوم صفحہ نمبر۔۱۸۵


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی

۲۷/۱۱/۱۴۴۲ھ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney