آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

جنتیوں کا سب سے پہلے کھانا کون سا ہے، اور زمین کس چیز پر رکی ہے ‏

 سوال نمبر 1625

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اہل جنت کو جنت میں سب سے پہلے مچھلی کی کلیجی کھلائی جائے گی اور کیا زمین مچھلی پر ٹھہری ہوئی ہے اس کا جواب عنایت فرمائیں نوازش اورکرم ہوگا 

المستفتی محمد فوزان رضا برکاتی بائسی پورنیہ بہار


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب 

مزکورہ بات حق ہے کہ جنتیوں کو سب سے پہلی غزا جو دی جاے گی وہ مچھلی کی کلیجی ہوگی جیسا کہ مرقاۃ المفاتیح میں ہے جنت میں جنتیوں کی سب سے پہلے جس کھانے پر دعوت ہوگی وہ مچھلی کی کلیجی کا کنارہ ہوگا جو بہت ہی لزیز ہوتا ہے 


مرقاۃ المفاتیح جلد دہم ص ۱۸۹

اور کیا مچھلی کی پشت پر زمین ٹھہری ہوئی ہے تو یہ بھی روایت درست ہے 

جیسا کہ سرکار اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین ملت الشاہ امام احمدرضاخان علیہ الرحمۃ الرحمن ایک حدیث کاترجمعہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں 

حضرت سیدناعبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں اللہ تعالی نے ان مخلوقات میں سب سے اول قلم پیدا فرمایا پھر قلم سے کہا لکھ تو قلم نے کہا کیا لکھوں ارشاد ہوا قدر یعنی تقدیر لکھ چنانچہ وہ قلم نے سب کچھ لکھا جو قیامت تک ہونے والا تھا پھر اس کتاب کو لپیٹ دیا گیا اور قلم کو اٹھا لیا گیا عرش الہی پانی پر تھا پانی سے بخارات اٹھے ان سے آسمان جدا جدا بناے گیے پھر اللہ تعالی نے مچھلی پیدا فرمائی اس پر زمین بچھائی مچھلی تڑپی زمین جھونکے لینے لگی تو اس پر پہاڑ جماکر بوجھل کردی گیی 

فتاوی رضویہ ج ۲۷ ص ۹۵


معلوم ہوا زمین پشت ماہی پر بچھی ہے

اور ایسا ہی تفسیر درمنثور میں بھی ہے 


 تفسیر درمنثور ج ۸ ص ۲۴۰


    واللہ اعلم باالصواب 

شرف قلم ابو الثاقب محمد جوادالقادری واحدی لکھیم پوری ثم روسوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney