آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا نماز کا انکار کرنے والے کا ایمان چلا جاتا ہے؟

 سوال نمبر 1627

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے بکر سے کہا کہ بھائی چلو نماز پڑھنے تو بکر نے کہا کہ میں نماز نہیں پڑھوں گا  نماز میں کیا رکھا ہے 

تو اب زید پر شریعت کا کیا حکم ہے 

جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی 

المستفتی :- غلام سرور کشن گنج بہار 


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب 

یہ کہنا کہ نماز میں کیا رکھا ہے یہ جملہ صریح کفر ہے 

جیسا کہ حضور شارح بخاری حضرت علامہ و مولانا مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ ایسا ہی ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ یہ شخص کافر و مرتد ہو گیا اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی نماز میں کیا رکھا ہے یہ مستقل کفر ہیں۔

اس پر فرض ہے کہ فوراً بلا تاخیر توبہ کرے کلمہ پڑھ کر پھر سے مسلمان ہو  اگر بیوی رکھنا چاہے تو اس سے جدید نکاح کرے !

اگر وہ ایسا نہ کرے تو مسلمان اس سے میل جول، سلام کلام بند کر دیں ایسوں کے بارے میں حدیث میں فرمایا گیا 

"فلا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولا تواکلوھم"

(المستدرك للحاکم، ج ٣، ص: ٦٣٢)


اسی حالت میں مر جائے تو کوئی مسلمان اس کے غسل و کفن دفن جنازے میں شریک نہ ہو۔

(فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد جلد اول صفحہ ٢٦٥)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


        کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج بہار




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney