سوال نمبر 1628
السلام علیکم علیکم اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ ضروریات دین اور ضروریات اہلسنت میں کیا فرق ہے ؟
برائے مہربانی جواب عنایت فرماٸیں۔
المستفتی۔ غلام مجتبٰی صدیقی ممبئی
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
الجواب :- ضروریات دین وضروریات مذہب اہلسنت میں فرق حسب ذیل ہیں۔
ضروریات دین سے مراد اسلام کے وہ احکام ہیں جن کو ہرخاص وعام جانتے ہوں جیسے اللہ کی وحدانیت ،انبیاء کی نبوت ،جنت و نار ،حشر و نشر وغیرہا مثلاً یہ اعتقاد کہ نبی ﷺ خاتم النبین ہیں ،حضورﷺ کے بعد کوٸی نیا نبی نہیں ہوسکتا
(بہارشریعت ،ج١،ص١٧٢،مکتبة المدینة،کراچی)
نیز سیدی سرکار اعلیحضرت رضی اللہ تعالی عنہ تمہید ایمان میں موافق سے تحریر فرماتے ہیں :
اعلم ان المراد باھل القبلة الذین اتفقوا علی ماھو من ضروریات الدین کحدوث العالم وحشرالاجساد وعلم اللہ تعالی بالکلیات والجزٸیات* *(تمہیدایمان مع حاشیہ ایمان کی پہچان ،ص١٠٢،المدینة العلمیة دعوت اسلامی)
بہارشریعت میں ہے :مسلمان کو مسلمان اور کافر کو کافر جاننا بھی ضروریات دین سے ہے۔
(ج١،ص١٨٥)
ضروریات دین ان کا منکر بلکہ ان میں ادنی شک کرنے والا بالیقین کافر ہوتا ہے ایسا کہ جو اسکے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر
(فتاوی رضویہ جدید،ج ٢٩،ص٤١٤،رضافاٶنڈییشن لاہور)
اور ضروریات اہلسنت کے تحت فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمة اللہ علیہ رقم فرماتے ہیں کہ ضروریات اہلسنت کامطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کا مذہب اہلسنت سے ہونا سب عوام وخواص اہلسنت کو معلوم ہو جیسے عذاب قبر ،اعمال کا وزن وغیرہا۔
اور اس کا منکر بدمذہب گمراہ ہوتاہے۔
(نزھة القاری شرح بخاری،ج١،ص٢٩٤،فریدبک سٹال، لاہور)
واللہ تعالی اعلم
مزید تفصیل کے لۓ فتاوی رضویہ شریف ،ج١٤،اور ملفوظات اعلی حضرت وغیرہا کی جانب رجوع فرماٸیں۔
کتبہ
ابو کوثر محمد ارمان علی قادری جامعی
تخصص فی الفقہ ،نوری دارالافتا ٕ (بھیونڈی)
٢٥/ذوالقعدہ ١٤٤٢ھ۔
0 تبصرے