سوال نمبر 1635
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہے مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
ظہر کی نماز ہو رہی تھی امام صاحب دو رکعت پڑھا چکے تھے زید بعد میں آیا اور دونوں طرف صف برابر ہے تو اب زید کس طرف کھڑا ہوگا تسلی بخش جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی
المستفتی ۔۔۔۔نوشاد عالم برکاتی ہرسوس بنارس یوپی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اگر دونوں طرف صف برابر ہے تو زید کو داہنی جانب کھڑا ہونا افضل ہے
جیسا کہ حضور فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
بائیں جانب مقتدی کم ہوں تو آنے والے مقتدی کو بائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے کہ وہ اقرب الی الامام ہے اور دونوں جانب برابر ہونے کی صورت میں داہنی جانب کھڑا ہونا افضل ہے !
بحر الرائق میں ہے اذا استوی جانبا الامام فانه یقوم الجائی عن یملینه وان ترجح الیمین فانه یقوم عن یساره اور عالمگیری میں ہے افضل مکان الماموم حیث یکون اقرب الی الامام فان تساوت المواضع ففی الیمین الامام وھو الاحسن ھکذا فی المحیط۔ (جلد اول صفحہ ٣٤٥)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام. دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع- کشن گنج بہار
0 تبصرے