سوال نمبر 1641
السلام علیکم ورحمة الله تعالى وبركاته
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے ہندہ سے کہا
ایک طرف جنت ہے'اور
ایک طرف میں ہوں تم کسے چُنوں گی ہندہ نے جواباً کہا آپ کو ایسا کہنے والے پر شرعاً کیا حکم ہے؟
براۓ مہربانی رہنمائی فرمائیں
المستفتی:- حافظ اکبر علی رضوی
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون اللہ و رسولہ
ھندہ پر کوئی بھی حکم شرع نافذ نہ ہوگا کیوں کہ صلہ اطاعت شوہر جنت ہے
حتیٰ کہ شوہر کی رضا ، اللہ و رسول کی رضا ہے شوہر کی ناراضگی ، اللہ و رسول کی ناراضگی ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے۔۔۔۔ عَن أم سلمة -رضي الله تعالى عنهاقالت: قال رسول الله ﷺ: أيُّما امرأةٍ ماتت وزوجها عنها راضٍ دخلت الجنة
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو عورت اس حال میں انتقال کر جائے کہ اسکا شوہر اس سے راضی ہو تو وہ عورت جنتی ہے
ایک اور روایت میں ہے۔۔۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ المَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ اللہ کے سوا کسی دوسرے کو سجدہ کرے تو عورت کو ضرور حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے لیکن چونکہ غیر خدا کو سجدہ حرام ہے اس لیے ایک عورت اپنے شوہر کو سجدہ تو نہیں کرسکتی البتہ اس کے لیے شوہر کی اطاعت کا حکم ضرور ہے
جامع الترمزی ، جلداوّل ابواب الرضاع ، ص ١٣٨
(مجلس برکات مبارکپور)
واللہ و رسولہ اعلم
عبیداللہ حنفی بریلوی
0 تبصرے