کیا ‏منت ‏کی ‏قربانی ‏کرنے ‏سے ‏واجب ‏ادا ‏ہو جائے ‏گا ‏؟ ‏

        سوال نمبر 1646 

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔۔کہ ہندہ کے نام سے منت کی قربانی کردینے سے کیا واجب ادا ہو جائیگا۔۔۔

المستفتی وسیم رضوی ساکی ناکہ ممبئی۔۔۔



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ  الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب


ہندہ اگر مالک نصاب ہے تو اس کو دو قربانیاں کرانی ہوں گی ایک منت کی اور ایک جو اس پر واجب ہے


حضور صدر الشرعیہ علامہ امجد علی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ


مالکِ نصاب نے قربانی کی منت مانی تو اس کے ذمہ دو قربانیاں  واجب ہوگئیں  ایک وہ جو غنی پر واجب ہوتی ہے اور ایک منت کی وجہ سے۔ دو یا دو سے زیادہ قربانیوں  کی منت مانی تو جتنی قربانیوں  کی منت ہے سب واجب ہیں ۔


بہار شریعت حصہ پندرہ صفحہ نمبر/۳۵۴


واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب


محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney