آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

دلالی ‏کرنا ‏کیسا ‏ہے؟ ‏

سوال نمبر 1648

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ

کیا فرما تے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 

دلالی کرنا کیسا ہے اگر جائز ہے تو کس نوعیت کے ساتھ۔

  وضاحت کے ساتھ رہنمائی فرمائیں

المستفتی محمد رئیس کوثر گریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب


بیچوانے اور خریدوانے کی اگر اجرت لیتا ہے تو جائز ہے 


جیسا کہ فقیہ ملت میں ہے


دلالی کا اگر یہ مطلب ہے کہ بائع اور مشتری سے بچوانے اور خریدوانے کی اجرت لیتا ہے تو جائز ہے البتہ جھوٹ بول کر بیع کرانا حرام وناجائز ہے۔

قرآن وحدیث میں جھوٹوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت آئی ہے

 فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ نمبر ۱۹۰

         واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney