‎کافر کو قربانی کا گوشت دینا کیسا ہے؟ ‏

سوال نمبر 1660

السلام علیکم

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ  قربانی کا گوشت کافر کو دینا چاہیے یا نہیں؟ 

المستفتی۔ شاہ جمال خان


وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

 قربانی کا گوشت کافر کو دینا جائز نہیں،

اور اگر کسی نے دے دیا تو وہ گنہگار ہوا  توبہ کرے 

جیسا کہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ٫٫قربانی کا گوشت کافر کو دینا جائز نہیں، اور کسی نے دے دیا گنہگار ہے توبہ کرے اور قربانی ہو جائے گی کافر کو گوشت دینے کے سبب قربانی کا اعادہ کرنا واجب نہیں۔

(فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ٤٥٧)

اور حضور صدرالشریعہ  علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ٫٫یہاں کے کفار کو قربانی کا گوشت نہ دینا چاہئے ۔ کہ یہاں کے کفار حربی ہیں، اور حربی کو کسی قسم کا صدقہ دینا جائز نہیں ۔

(فتاوی امجدیہ جلد سوم صفحہ ٣١٨)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney