گابھن جانور کی قربانی کرنا کیسا ہے؟

 

سوال نمبر 1666

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حاملہ گائے یا بکری  کی قربانی  کرنے سے  قربانی  ہوگی یا نہیں ؟ 

المستفتی :- محمد  معراج 


وعلیکم والسلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 


الجواب بعون الملک الوھاب۔ 

 حاملہ گاۓ یا بکری یا بھینس کی قربانی شرعاً نا پسند ہے لیکن قربانی ہوجائے گی اور اگر چند روز کا حمل ہے تو کسی قسم کا مضائقہ نہیں۔۔۔۔۔ 


شیخ الاسلام والمسلمین اعلیحضرت  امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں  ،، دودھ کے جانور یا گابھن کی قربانی اگرچہ صحیح ہے مگر ناپسند ہے ۔ حدیث میں اس کی ممانعت فرمائی ہے ۔ 


الفتاوی الرضویة جلد بستم حصہ ٣٧٠ ۔ کتاب الاضحیة ۔مطبوعہ برکات رضا ۔


وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب

 

                 کتبه 

العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریا کلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی 


 ٣   ذی الحجہ    ١٤٤٢ھ 

١٤    جولائی      ٢٠٢١ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney