سوال نمبر 1679
الســـلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ قربانی کے جانور کے پیٹ سے بچہ نکلا تو کیا حکم نافذ ہوگا ؟ اقوال فقہا کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
المستفتی محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
قربانی کا جانور ذبح کیا اور اس کے پیٹ سے بچہ نکلا اگر بچہ زندہ ہے تو اسے بھی ذبح کر ڈالے اور اسے صرف میں لاسکتا ہے اور مرا ہوا بچہ ہو تو اسے پھینک دینے کا حکم ہے کہ وہ مردار ہے ۔جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
قربانی کی اور اس کے پیٹ میں زندہ بچہ ہے تو اسے بھی ذبح کر دے اور اسے صرف میں لاسکتا ہے اور مرا ہوا بچہ ہو تو اسے پھینک دے مردار ہے،
( بہار شریعت حصہ ۱۵ صفحہ ۳٤٨ مکتبۃ المدینہ)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۵ ذی الحجہ ۲٤٤١ ھجری
0 تبصرے