وقت قربانی جانور پر خوشبو لگانا و سفید کپڑا ڈالنا کیسا ہے؟

 

سوال نمبر 1680

 السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بکرے کو وقت قربانی، عطر لگانا مستحب ہے کہ ممنوع ہے لگا سکتے ہیں کہ نہیں؟ 

 

وقت قربانی بعض جگہ پہ سفید کپڑا ڈالتے ہیں یہ کپڑا ڈالنا کیسا کہیں فضولی خرچ تو نہیں  ہے؟ 

المستفتی دلنواز حسین لکھیم پور یوپی



وعلیکم السلام ورحمت الله وبرکاتہ۔

الجواب۔۔

بکرے کو وقت قربانی عطر لگانا فضول ہے ہاں اگر انڈو بکرا ہو اور انڈو بکرے کے جسم سے بدبو وغیرہ پھیل رہی ہے  اور اس وجہ سے ذبح کرنے والے معاونین کو تکلیف ہو رہی ہو تو معاونین وعظ و سامعین ہوں گے ان کے لیے عطر وغیرہ لگا سکتے ہیں لیکن یہ خیال کرکے لگانا کے بکرہ ذبح کر رہے ہیں یا جنتی ہے ثواب ملے گا وغیرہ یہ سب جہالت اور فضول خرچی ہے ۔ہاں اگر صاف ستھرا نہ ہو صاف ستھرا کر سکتے ہیں جیسا کہ حدیث سے ثابت ہے اللہ تعالیٰ،، ستھرے پن کو پسند کرتا ہے،، (ترمذی)


دوسرا جواب۔

وقت قربانی بعض جگہ پر سفید کپڑا ڈال تے ہیں۔ اگر قربانی گاہ میں جانور پر ڈالتے ہیں تو اس کی حاجت نہیں گاؤں اور دیہاتوں میں اکثر اس طرح سے لوگ سفید کپڑے ڈالتے ہیں یہ جہالت ہے شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ۔


واللہ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney