آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

‎بھینس کے عقیقے کا کیا حکم ہے؟

       سوال نمبر 1707


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ عقیقے میں بکرا  ذبح کرنا شرط ہے یا بھینس پر بھی عقیقہ ہو جائے گا؟ 

المستفتی : محمد حنیف دہلی 



وعلیکم السلام ورحمة الله و برکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

عقیقہ میں  بکرا کی تخصیص نہیں ہے چہ جائیکہ شرط، بے شک بھینس میں عقیقہ ہو جائے گا، 


حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ، فرماتے ہیں: عقیقہ کا جانور انہیں  شرائط کے ساتھ ہونا چاہئے جیسا قربانی کے لیے ہوتا ہے، 

(بہار شریعت حصہ ۱۵ عقیقہ کا بیان)


خلاصہ :- جو جانور قربانی کے لیے ذبح کیا جاتا ہے وہی عقیقہ کے لیے بھی ، یعنی بھینس میں بلا شبہ  عقیقہ ہوسکتا ہے کیونکہ قربانی کے جانور کی جو قسمیں ہیں اس میں گائے میں بھینس شامل ہے اور یاد رہے جانور کا عمر جو متعین ہے اس سے کم نہیں ہونا چاہئے اور جانور بے عیب ہونا چاہیے ، 

ھذا ماظھرلی وھو سبحانہ وتعالیٰ واحکم واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۲٤ ذی الحجہ ۲٤٤١؁ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney