ماہ محرم کو محرم الحرام کیوں کہتے ہیں؟ ‏

 سوال نمبر 1714


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

 سوال کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ماہ محرم شریف کو محرم الحرام کیوں کہتے ہیں؟  جواب حوالے کے ساتھ عنایت فرمائیں مہر بانی ہوگی۔

 المستفتی : محمد شہاب الدین قادری بہرائچی۔


وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب وباللہ التوفیق:

ماہ محرم شریف کو محرم الحرام اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اس  مہینے میں اہل عرب جنگ وجدال حرام سمجھتے تھے۔


تفسیرروح البیان میں ہے: "یحرم فیھا القتال ثم المحرم شھرالانبیا ٕ علیھم السلام ورأس السنة واحد الاشھرالحرام"

یعنی اس ماہ میں جنگ وجدال حرام ہے پھر یہ انبیائے کرام کا مہینہ ہے اور سال کی ابتداء ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔

(ج٣،ص٤٢٣،عثمانیة مطبعة)


کنزالایمان مع خزاٸن العرفان ،ص ٣٦٤ پر"منھااربعة حرم" کی تفسیر میں صدر الافاضل علامہ سید محمد نعیم الدین مراد آبادی نور اللہ مرقدہ لکھتے ہیں: عرب کے لوگ زمانہ جاہلیت میں بھی ان مہینوں کی تعظیم کیا کرتے تھے

اور ان میں قتال حرام جانتے تھے۔ اسلام میں ان مہینوں کی حرمت و عظمت اور زیادہ کی گٸی۔


فیض ملت علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی مدظلہ العالی "فیوض الرحمن" میں یوں رقمطراز ہیں کہ: اہل عرب اس مہینے میں جنگ حرام سمجھتے تھے یہاں تک کہ اگر کوٸی کسی کے باپ یا بیٹے کے قاتل کو قابو کرلیتا تب بھی اس کے در پہ آزار نہیں ہوتا (فیوض الرحمن اردو ترجمہ تفسیر روح البیان ،پ١٠،ص٥٣٥، مکتبہ اویسیہ رضویہ سیرانی روڈبہاولپور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلمﷺ۔


کتبہ:ابو کوثر محمد ارمان علی قادری جامعی

۔سیتامڑھی۔

تخصص فی الفقہ نوری دارالافتا ٕ بھیونڈی۔

خادم:مدرسہ اصلاح المسلمین ،مہیسار ،دربھنگہ ،بہار۔

٢٠/ذوالحجہ١٤٤٢ھ۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney