سوال نمبر 1717
السلام وعلیکم ورحمة اللہ وبرکاته
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بغیر وضو کے اذان پڑھنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
المستفتی: قطب الدین رضوی سعداللہ نگر بلرام پور یوپی
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب:
بغیر وضو کے اذان پڑھنا مکروہ (تنزیہی) ہے
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ: سمجھ واں بچہ اور غلام اور اندھے اور ولد الزنا اور بے وضو کی اذان صحیح ہے۔ (در مختار) مگر بے وضو اذان کہنا مکروہ (تنزیہی) ہے۔
(بہار شریعت، ج ١ ، ح ٣ ، ص: ٤٦٦)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج بہار
0 تبصرے