سوال نمبر 1719
الســـلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال ایسا کونسا مسلمان ہے جس کا ذبیحہ از روۓ شرع کھانا جائز نہیں؟
المستفتی : محمد عزیر احمد مدھوبنی بہار
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب:
پاگل یا اتنا چھوٹا بچہ جو بے عقل ہو ان کا ذبیحہ کھانا جائز نہیں !
فتاویٰ ھندیہ میں ہے: "لاتٶکل ذبیحة المجنون و الصبی الذی لایعقل فإن کان الصبی یعقل الذبح و یقدر علیہ تؤکل ذبیحتہ"
(المجلدالخامس ، کتاب الذباٸح ، ص ٣٥٢ دارالکتب العلمیة بیروت لبنان)
اور بہارشریعت حصہ ١٥ ذبح کے بیان میں ہے: مجنوں یا اتنا چھوٹا بچہ جو بے عقل ہو ان کا ذبیحہ جائز نہیں اور اگر چھوٹا بچہ ذبح کو سمجھتا ہو اور اس پر قدرت رکھتا ہو تو اس کا ذبیحہ حلال ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲٤ ذی الحجہ ۲٤٤١ ھجری
0 تبصرے