سوال نمبر 1720
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الاستفتاء: کسی کافرہ کو مسلمان کرنے کا مکمل طریقہ تحریر فرما دیں؟
المستفتی : محمد اشفاق انصاری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
باسمہ تعالیٰ و تقدس الجواب:
کسی کافر مرد یا کافرہ عورت کو مسلمان کرنے کیلئے پہلے اُس کے باطل مذہب سے اُسے توبہ کروائی جائے، مثلاً مسلمان ہونے کی خواہش رکھنے والا یا والی ہندو ہو، تو اُس سے کہا جائے، کہو "میں ہندو مذہب سے توبہ کرتا / کرتی ہوں" جب وہ یہ کہہ لے، پھر اُسے کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت پڑھا دیجئے، اگر وہ کلمے کا معنی نہ جانتا/جانتی ہو، تو جو بھی زبان سمجھتا/سمجھتی ہو، اُسی زبان میں ترجمہ بھی کہلوا لیجئے، اور اگر وہ عربی میں کلمہ شریف نہیں پڑھ پارہا/پارہی ہو، تو اُسی کی زبان میں اُس سے شہادتین کا اقرار بآواز کروا لیجئے، یعنی وہ یہ کہہ دے کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں، محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اللہ عزوجل کے رسول ہیں، اس طرح سے مرد/عورت مسلمان ہوجائے گا/گی۔
اسی طرح علمائے اہلسنت کی مصدّقہ کتاب بنام کُفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب کے صفحہ551 پر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:- محمد اُسامہ قادری
متخصص فی الفقہ الاسلامی
پاکستان،کراچی
26،ذوالحجہ1442ھ۔5،اگست2020ء
0 تبصرے