سوال نمبر 1745
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام ذیل کے مسئلہ میں کہ زید ایک مسلمان ہے لیکن وہ شروع سے داڑھی نہیں رکھتا ہے اور وہ بڑا جانور ذبح کرتا ہے اور محلے والے اسے کھاتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو اس کے ذبح کرنے پر اعتراض ہے کہ زید داڑھی منڈواتا ہے اسی لئے اس کا ذبیحہ درست نہیں ہے تو زید پر اعتراض کہاں تک صحیح ہے اور زید کو جانور ذبح کرنا چاہیے یا نہیں حوالے کے ساتھ مدلل جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا۔
المستفتی : فقیر قادری قاری طاہر کوثر جھارکھنڈی
وعلیکم السلام ورحمة الله و برکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب:
داڑھی منڈانا شرعاً حرام ہے داڑھی منڈانے والا فاسق ہے مستحق عذاب جہنم ہے مگر اس کے ہاتھ کا ذبیحہ درست ہے ،
فتاویٰ رضویہ جلد ۲۰ صفحہ ۲۵۱ رضا فاؤنڈیشن لاہور
نیز اسی میں ہے:
ذبح کے لیے دین سماوی شرط ہے اعمال شرط نہیں
(فتاویٰ رضویہ جلد ۲۰ صفحہ ۲۵۲ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
مذکورہ بالا عبارت سے واضح ہوگیا کہ زید کے ہاتھ کا ذبیحہ درست ہے جو لوگ کہتے ہیں ذبیحہ درست نہیں یہ محض ان کی جہالت کے سوا کچھ نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۳ محرم الحرام ۱٤٤٣ ھجری
0 تبصرے