آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

‎لال رنگ کے دسترخوان پر کھانا کھانا کیسا ہے؟

سوال نمبر 1748


السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام درج ذیل مسئلہ میں

لال رنگ کے دستر خوان پر کھانا کھانا کیسا ہے ؟ 

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت ہے لیکن وہ کوئی حوالہ نہیں دیتے ہیں بس کہتے ہیں کی ہم نے علماء سے سنا ہے 

تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا واقعی یہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت ہے اگر ہے تو برائے کرم مجھے کسی بھی کتاب کا حوالہ ضرور دیں تاکہ میں مطمئن ہو سکوں اور دوسروں کو بھی جواب دے کر مطمئن کر سکوں ـ

المستفتی :- عبدالکریم رضوی

پتہ :- دھنباد



وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب بعون الملک العزیز الوھاب:

جی ہاں لال رنگ کے دستر خوان پر کھانا کھانا آقائے کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی مبارک سنت ہے ـ


جیسا کہ شیخ محقق حضرت علامہ مفتی عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمة و الرضوان

 (شرح سِفرالسعادت صفحہ ٤٢٦ ) میں تحریر فرماتے ہیں: کہ  ( سفرۂ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ازا دیم سرخ بودے ) یعنی شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ یہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم زاد راہ سرخ (لال) دسترخوان پر کھانا کھاتے تھے ـ

اور ایسا ہی ایک سوال ( فتاوی نیپال ) کے صفحہ نمبر ٦٦ میں درج ہے جس میں حضرت مفتی شفیق رضا شمسی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ سرخ دستر خوان پر کھانا کھانا سنت ہے -

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ تعالیٰ اعلم


شرف قلم :-  گدا ئے حبیب ملت محمد سالک رضا حبیبی

اڑیسہ، پچھم باڑ،جالیسر، بالاسور 

٢٥ محرم الحرام ٣٤٤١؁ ھجری مطابق ٤/ ستمبر ١٢٠٢؁ء بروز سنیچر




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney