آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کافر ‏ ‏آیت ‏‏سجدہ تلاوت ‏کرے، ‏تو ‏کیا ‏مسلمان ‏کیلئے ‏سجدہ ‏واجب ‏ہے؟ ‏

          سوال نمبر 1771

 السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ    

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کافر نے آیتِ سجدہ کی تلاوت کی اور سننے والے مسلمان پر سجدہ واجب ہوا کہ نہیں؟   

المستفتی محمد ساجدرضاخان صاحب


وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

اگر کسی کافر نے آیتِ سجدہ تلاوت کی تو اُس پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا لیکن کسی مسلمان عاقل وبالغ اہل نماز نے اُس سے سنی تو اُس مسلمان پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا۔ یاد رہے کہ سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہونے کیلئے پڑھنے والے کا مسلمان ہونا ضروری نہیں ہے۔ بلکہ سننے والے کا مسلمان عاقل وبالغ اہل نماز ہونا ضروری ہے ۔ اور اسی طرح نابالغ بچے نے یا حیض ونفاس والی عورت نے آیت سجدہ تلاوت کی تو اُن پر اگرچہ سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا، لیکن مسلمان عاقل وبالغ اہل نماز نے ان سے سُنی تو اس پر سجدہ واجب ہوگا۔


جیساکہ فقیہ اعظم حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتے ہیں ۔

،، آیت سجدہ پڑھنے والے پر اس وقت سجدہ واجب ہوتا ہے کہ وہ وجوب نماز کا اہل ہو یعنی ادا یا قضا کا اسے حکم ہو، لہٰذا اگر کافر یا مجنون یا نابالغ یا حیض و نفاس والی عورت نے آیت پڑھی تو ان پر سجدہ واجب نہیں ۔اور مسلمان عاقل وبالغ اہل نماز نے ان سے سُنی تو اس پر واجب ہوگیا اور جنون اگر ایک دن رات سے زیادہ نہ ہو تو مجنون پر پڑھنے یا سننے سے واجب ہے، بے وضو یا جنب  نے آیت پڑھی یا سنی تو سجدہ واجب ہے، نشہ والے نے آیت پڑھی یا سنی تو سجدہ واجب ہے۔ یوں ہی سوتے میں آیت پڑھی بعد بیداری اسے کسی نے خبر دی تو سجدہ کرے، نشہ والے یا سونے والے نے آیت پڑھی تو سننے والے پر سجدہ واجب ہوگیا۔ 


الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر في سجود التلاوۃ، جلداول  ۱ ، صفحہ  ۱۳۲۔   


  و  ’’ الدرالمختار ‘‘ ، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، جلددوم  ۲ ، صفحہ  ۷۰۰   ۔   ۷۰۲ :


بہارشریعت جلداول حصہ چہارم صفحہ ٧٣٥  المکتبة المدینة دعوت اسلامی ۔


وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبه 

العبد ابوالفیضان محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریاگنج سدھارتھ نگر یوپی .

 ١٢  صفرالمظفر ١٤٤٣ھ 

٢٠ ستمبر   ٢٠٢١ء




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney