آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حرام کام کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ ‏


        سوال نمبر 1773

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ زید گانجا پیتا ہے اور کبھی کبھی امامت بھی کرتا ہے امام کے غیر موجودگی میں تو کیا اس کی امامت درست ہے ؟

یعنی جو گانجا پیتا ہے اس کے پیچھے نماز صحیح ہوگی یا غلط؟ 

برائے کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں ـ

المستفتی :- جمال رضا پتہ جھارکھنڈ



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

گانجا پینا ناجائز وحرام ہے اور حرام کام کھلم کھلا کرنے والا فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے 

جیساکہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ فاسق معلن کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے (فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ٣٠٣)

سیدی سرکار اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ فاسق کے پیچھے نماز ناقص و مکروہ ہے اگر پڑھ لی ہو تو پھیری جائے اگرچہ مدت گزر چکی ہو لہٰذا ہرگز اسے امامت نہ کیا جائے 

"یکرہ تقدیم الفاسق کتاھة تحریم"

(فتاوی رضویہ قدیم، ج ٣، ص: ١٥١)  اور تفصیل کے لئے مذکورہ صفحہ کا مطالعہ فرمائیں!


ہاں اگر اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنے میں فتنہ ہو تو پڑھیں اور اعادہ کریں کہ الفتنة اکبر من القتل

(فتاوی رضویہ قدیم جلد سوم صفحہ ٢٤٣)

وھو تعالیٰ ورسولہ الاعلی اعلم 


کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار


١٠/ صفر المظفر ١٤٤٣ ہجری

١٨/ ستمبر ٢٠٢١ عیسوی 

دن. ہفتہ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney