کیا عقیقہ ‏کا ‏جانور ‏قربانی ‏کے ‏جانور ‏کے ‏شرائط ‏میں ‏ہے ‏، ‏اور ‏وحشی جانوروں ‏کی ‏قربانی ‏و ‏عقیقہ ‏کرنا ‏کیسا ‏ہے؟ ‏

سوال نمبر 1787

 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں  کہ 

کیا عقیقہ کے لیے وہ جانور ذبح کرنا جائز ہے جو جانور قربانی کا ہو ؟؟ 

اور کیا ہرن کی قربانی کرنا جائز ہے ؟؟ 

رہنمائ کریں؟ 


وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 


الجواب بعون الملک الوھاب  ۔ 

عقیقہ کےجانور کےلۓ وہی شرطیں ہیں جو قربانی کے جانوروں کے لئے ہیں ۔ مگرجس جانور کوقربانی کےلۓ غریب نےمختص کردیاہو اس کا عقیقہ کرنا درست نہیں  ۔ کیونکہ جوصاحب نصاب نہ ہو اور بہ نیت قربانی جانور خریدا تواس پر خاص اسی جانور کی قربانی واجب ہے اور اب اس جانورکو عقیقہ یاکسی اور کام میں  استعمال نہیں کرسکتاہے کیونکہ اس پراسی جانور کی قربانی واجب ہے ۔ 

اور غنی جو صاحب نصاب ہو اس کےلۓ کوئی ضروری نہیں کہ اسی جانور کی قربانی کرے جس کو قربانی کے لئے خریدا ہو ۔اس جانور کا عقیقہ کرسکتا ہے ۔ کیونکہ اس پر قربانی واجب ہے وہ کسی بھی جانور کی قربانی کرسکتا ہے ۔ 

مگر عقیقہ کے جانور کے لیے بھی وہی شرائط ہیں جو قربانی کےلۓ ہیں ۔ 


فقیہ اعظم حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےھیں ۔

 ،،عقیقہ کا جانور شرائط کے ساتھ ہونا چاہیے جیسا قربانی کے لیے ہوتا ہے۔ اس کا گوشت فقرا اور عزیز و قریب دوست و احباب کو کچا تقسیم کر دیا جائے یا پکا کر دیا جائے یا اون کو بطورِ ضیافت و دعوت کھلایا جائے یہ سب صورتیں  جائز ہیں ۔،،


اور دوسری جگہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ 

بحوالہ عالمگیری تحریرفرماتےھیں ۔

،،وحشی جانور جیسے نیل گائے اور ہرن ان کی قربانی نہیں  ہوسکتی وحشی اور گھریلو جانور سے مل کر بچہ پیدا ہوا مثلاً ہرن اور بکری سے اس میں  ماں  کا اعتبار ہے یعنی اوس بچہ کی ماں  بکری ہے تو جائز ہے اور بکرے اور ہرنی سے پیدا ہے تو ناجائز۔


     بہارشریعت جلدسوم حصہ پانزدھم صفحہ ٣٤٢،٣٤٩: المکتبة المدینة دعوت اسلامی ۔ 

 

فتاوی رضویہ جلد بستم صفحہ ٤٠١ پر ہے ،، وحشی جانوروں کی قربانی شرعا جائزنہیں  ،، 


وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب  


کتبه 


العبد ابوالفیضان محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریاگنج سدھارتھ نگر یوپی .

١٤    صفرالمظفر       ١٤٤٣ھ

٢٢     ستمبر             ٢٠٢١ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney