آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حالت ‏حیض ‏میں ‏قرآنی ‏آیات ‏لکھنا ‏کیسا ‏ہے؟ ‏

   سوال نمبر 1792

 اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ کرام اس مسئلے میں کہ حالت حیض میں قرآن مجید کی آیت کریمہ لکھنا شرعاً کیسا ہے؟ 

المستفتیان سفیان رضا ممبئ شہزاد احمد ملتان


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب

 

حالت حیض میں قرآن شریف کی آیت مقدسہ کا لکھنا حرام ہے 


 جیساکہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں 


 جس کو نہانے کی ضرورت ہو اس کو مسجد میں   جانا، طواف کرنا، قرآن مجید چھونا اگرچہ اس کا سادہ حاشیہ یا جلد یا چَولی چُھوئے یا بے چُھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھنا یا کسی آیت کا لکھنا یا آیت کا تعویذ لکھنا یا ایسا تعویذ چھونا یا ایسی انگوٹھی چھونا یا پہننا جیسے مُقَطَّعات کی انگوٹھی حرام ہے۔


(بہار شریعت ج 1 ح 2 غسل کا بیان ص 326 مکتبہ دعوت اسلامی مسئلہ 32) 



واللہ اعلم بالصواب 

محمد ریحان رضا رضوی 

فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج 

ضلع کشن گنج بہار انڈیا 




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney