آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

‏آج ‏طلاق ‏نہ ‏دوں ‏تو ‏تم ‏پر ‏طلاق، ‏اس ‏طرح ‏کہنے سے ‏کیا ‏طلاق ‏پڑ ‏جائے ‏گی؟ ‏

    سوال نمبر 1800

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم مجھ سے جھگڑا کروگی میں تم سے پریشان ہوگیا ہوں آج تم کو طلاق نہ دوں تو تم کو طلاق ہے ۔ تو کیا طلاق واقع ہوجاۓ گی ؟ 

اس سے بچنے کا کوئ طریقہ ہو تو بتائیں زید بہت پریشان ہے اس کے تین بچے بھی ہیں وہ غریب بھی ہے؟

 المستفتی ۔ عبداللہ قادری بستی یوپی ۔



وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

متعینہ وقت گزر جانے پر زید کی بیوی پر طلاق واقع ہو جاۓ گی جب کہ زید طلاق نہ دے اور اگر طلاق دے دیا تو فوراً طلاق واقع ہوجائے گی ۔ اگر وقت پورا ہونے پر ایک طلاق کو معلق کیا ہے تو طلاق رجعی واقع ہوگی اور دوبار کہا ہے تو دو طلاق رجعی واقع ہوگی اور اگر تین بار کہا ہے تو طلاق مغلظہ واقع ہوگی ۔ 

اور اگر وقت گزرنے سے پہلے طلاق دے گا تو جتنی طلاق دے گا اتنی طلاق واقع ہوگی اور اگر یہ قید لگایا ہے کہ آج میں تجھے تین طلاق نہ دوں تو تین طلاق تو اس صورت میں وقت گزرنے پر تینوں طلاق واقع ہوجائے گی۔

طلاق رجعی کی صورت میں زید عدت کی مدت میں رجعت کرسکتا ہے ۔ 

اگر تین بار کہاہے تو  زید اور زید کی بیوی چاہیں کہ طلاق واقع نہ ہو تو صرف ایک صورت ہے کہ طلاق واقع نہ ہوگی ۔ وہ صورت یہ ہے کہ زید اپنے بیوی سے کہے کہ اتنے روپئے یا سامان کے بدلے طلاق دیتا ہوں اور بیوی انکار کرے اور قبول نہ کرے اسی انکار میں دن گزر جاۓ تو طلاق واقع نہ ہوگی ۔ 


جیساکہ فقیہ اعظم حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےہیں ۔ 


،، یہ کہا کہ اگر آج تجھے تین طلاقیں نہ دوں تو تجھے تین طلاقیں تو دےگا جب بھی ہوگی اور نہ دےگا جب بھی اور بچنے کی  یہ صورت ہے کہ عورت کو ہزار روپے کے بدلے میں طلاق دیدے اور عورت کو چاہیے کہ قبول نہ کرے اب اگر دن گزر گیا تو طلاق واقع نہ ہوگی۔(خانیہ)


 بہارشریعت جلددوم صفحہ ١٢٤:المکتبة المدینة دعوت اسلامی ۔


وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

         کتبه 

العبد ابوالفیضان محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریاگنج سدھارتھ نگر یوپی .

١٦  صفرالمظفر   ١٤٤٣ھ

٢٤    ستمبر     ٢٠٢١ء




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney