آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

دوران ‏نماز ‏قئے ‏آ ‏جائے ‏تو ‏نماز ‏کا ‏کیا ‏حکم ‏ہے؟ ‏

سوال نمبر 1804

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ دوران نماز الٹی آئے اور نمازی واپس پیٹ میں لے لے تو کیا نماز ٹوٹ جائے گی؟

المستفتی :- محمد اجمل خان ملتان صوبہ پنجاب پاکستان ۔



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب

،،دوران نماز (الٹی) یعنی قئے آۓ اور نمازی واپس پیٹ میں لے جاۓ تو نماز فاسد ہو جائے گی چاہے کثیر ہو یا قلیل میں ہو اس لئے کہ الٹی چنے کے مقدار سے زائد ہی ہوتی ہے اور چنے کی مقدار میں کوئی بھی چیز دوران نماز نگلنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے اور الٹی تو معدہ سے ہوکر آتی ہے تو بدرجہ الٹی کے نگلنے سے نماز فاسد ہوجائے گی

جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں،

:۔ کھانے کی کوئی چیز ، نگل گیا، اگر ، چنے برابر ہے تو نماز فاسد ہوگئی۔

(بہارشریعت حصہ ، سوم صفحہ ۶۱۴ مکتبۃ المدینہ کراچی)


اور اگر الٹی نمازی اپنے منھ میں روکےرکھے جس سے نماز پڑھنے میں تکلیف ہوتی ہو مثلاً سورۃ وغیرہ آیتیں صحیح نہیں پڑھ سکتا توایسی صورت میں نماز فاسد ہو جائے گی نمازی کو چاہیئے باہر نکل کر ( الٹی) قے کو منہ سے باہر کرکے وضو کرے اور جہاں سے نماز چھوڑا ہو وہیں سے شروع کردے لیکن درمیان میں کلام نہ کرے اور بہتر ہے کہ شروع سے دوبارہ پڑھے

حدیث شریف میں ہے

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ أَصَابَهُ قَيْءٌ أَوْ رُعَافٌ أَوْ قَلَسٌ أَوْ مَذْيٌ، ‏‏‏‏‏‏فَلْيَنْصَرِفْ، ‏‏‏‏‏‏فَلْيَتَوَضَّأْ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ لِيَبْنِ عَلَى صَلَاتِهِ وَهُوَ فِي ذَلِكَ لَا يَتَكَلَّمُ.

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

جسے نماز میں قے، نکسیر، یا مذی آ جائے وہ لوٹ کر وضو کرے اور جہاں نماز کو چھوڑا تھا وہیں سے شروع کر دے لیکن اس درمیان میں کلام نہ کرے۔

ابن ماجه، حدیث نمبر 1221

کتبہ فقیرمحمد امتیازقمررضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا

٢٠ ستمبر ٢٠٢١ بروز پیر




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney