آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

آیت ‏سجدہ ‏لکھنے ‏یا ‏دیکھنے ‏سے سجدہ ‏تلاوت ‏واجب ‏ہوگا ‏یا ‏نہیں؟

سوال نمبر 1807

 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ میں کہ آیت سجدہ لکھنے سے یا دیکھنے سے سجدۂ تلاوت واجب ہوگا یانہیں ؟ سجدۂ تلاوت کے لئے کیا شرط ہے ؟ آسان لفظوں میں جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا بینواوتوجروا ۔

المستفتی ۔ محمد ذاکر حسین قادری بلرامپور 


وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب  ۔ 

آیت سجدہ لکھنے یا اس کی طرف دیکھنے سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ۔ اور سجدۂ تلاوت کے لیے تحریمہ کے سوا تمام وہ شرائط ہیں جو نماز کے لیے ہیں۔ 


جیساکہ فقیہ اعظم حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی رضوی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےہیں ۔ 


،،آیت سجدہ لکھنے یا اس کی طرف دیکھنے سے سجدہ واجب نہیں ۔ 

     سجدۂ تلاوت کے لیے تحریمہ کے سوا تمام وہ شرائط ہیں  جو نماز کے لیے ہیں  مثلاً طہارت، استقبال قبلہ، نیت، وقت اس معنی پر کہ آگے آتا ہے ستر عورت، لہٰذا اگر پانی پر قادر ہے تیمم کر کے سجدہ کرنا جائز نہیں ۔ 

 اس کی نیت میں  یہ شرط نہیں  کہ فلاں  آیت کا سجدہ ہے بلکہ مطلقاً سجدۂ تلاوت کی نیت کافی ہے۔ 

 جو چیزیں  نماز کو فاسد کرتی ہیں  ان سے سجدہ بھی فاسد ہو جائے گا مثلاً حدث عمد وکلام و قہقہہ۔ 

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

             کتبه 

العبد ابوالفیضان محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریاگنج سدھارتھ نگر یوپی .

المتوطن ۔ کھڑریابزرگ پھلواپور گورابازار سدھارتھنگر یوپی ۔


١٧      صفرالمظفر     ١٤٤٣ھ

٢٦        ستمبر          ٢٠٢١ء




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney