آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا سب انبیاء پیدائشی نبی ہیں؟ ‏


سوال نمبر 1811

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ باقی انبیائے کرام علیہم السلام میں سے اکثر کو نبوت چالیس سال کی عمر میں عطا ہوئی یا سب پیدائشی نبی تھے؟ 

المستفتی:- محمد عثمان از گوجرانوالہ پاکستان


وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب 


حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر ہمار سرکار ﷺ تک جتنے بھی انبیائے کرام علیہم السلام  دنیا میں تشریف لاۓ سب پیداٸشی نبی ہیں بلکہ عالم ارواح میں نبی تھے جیساکہ قرآن میں ہے ۔۔۔۔۔


اذْ أَخَذَ ٱللَّهُ مِيثَٰقَ ٱلنَّبِيِّۦنَ لَمَآ ءَاتَيْتُكُم مِّن كِتَٰبٍۢ وَحِكْمَةٍۢ ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِۦ وَلَتَنصُرُنَّهُۥ ۚ قَالَ ءَأَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَىٰ ذَٰلِكُمْ إِصْرِى ۖ قَالُوٓاْ أَقْرَرْنَا ۚ قَالَ فَٱشْهَدُواْ وَأَنَا۠ مَعَكُم مّنَ ٱلشَّٰهِدِينَ


اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا یا جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور اس کی مدد کرنا فرمایا کیوں تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا سب نے عرض کی ہم نے اقرار کیا فرمایا تو ایک دوسرے پر گواہ ہو جاؤ اور میں آپ تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں 


پہلی آیت مبارکہ کی تفسیر میں علامہ سید نعیم الدین مراد آبادی رحمہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا اللہ تعالٰی نے جب حضرت آدم ان کے بعد جس کسی کو نبوت عطا فرماٸی ان سے سید انبیاءﷺ کی نسبت عہدلیااوران  انبیاء نے اپنی قوموں سے عہدلیا  کہ اگر ان کی حیات میں محمدمصطفیٰﷺ مبعوث ہوں تو آپ ﷺ پر ایمان لاٸیں 

کنزالایمان ، س اٰل عمرآن ، آیت ١٠٨

مذکورہ آیات مقدسہ کی روشنی میں ثابت ہوا جملہ انبیائے کرام پیداٸشی نبی ہیں البتہ اعلان نبوت کا وقت متعین کیا جاتا ہے ہرنبی کے لیۓ جب اللہ تعالٰی چاہتا ہے

حدیث شریف میں ہے ۔۔۔۔۔

عن ابی ھریرة قال قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَتَى وَجَبَتْ لَكَ النُّبُوَّةُ؟ قال وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ


حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺآپ کے لئے نبوت کب سے ثابت ہوئی فرمایا  جب آدم روح اور جسم کے درمیان تھے

جامع الترمزی ، باب فضاٸل النبی

صفحہ٢٠١

(مجلس برکات مبارکپور)


اور عوام جو کہتی ہے کہ اللہ کے آخری نبی ﷺ کو چالیس سال کے بعد نبوت ملی در حقیقت وہ  اعلان نبوت ہے یعنی چالیس سال بعد لوگوں  کو بتایا کہ میں اللہ کا نبی ہوں 

واللہ و رسولہ اعلم 

عبیداللہ حنفی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney