سوال نمبر 1816
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ اعلیٰ حضرت کے رسم بسم اللہ خوانی میں کون حضرت تھے ان کا نام بتائیں جب آپ نے، لا، پر اعتراض کیا تھا؟
المستفتی :- محمد ادریس رضا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
الجواب بعون اللہ و رسولہ :
سوانح اعلی حضرت پر فقیر کی نگاہ سے جو کتاب گزری ہے مثلاً "سوانح اعلی حضرت "حیات اعلی حضرت "تجلیات امام احمدرضا"سیرت پاک اعلی حضرت بریلوی"اس میں رسم بسم اللہ خوانی کے موقع پر بسم اللہ خوانی کرانے والے استاد اورجملہ شرکاء کا نام درج نہیں پایا البتہ آپ کے جد امجد قطب وقت حضرت مولانا شاہ رضا علی خان قدس سرہ کا نام ضرور موجود ہے جس نے "لا"(لام الف )کے اعتراض کا جواب سیدی سرکار اعلٰی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کو مرحمت فرمایا تھا ۔
مذکورہ واقعہ "(سوانح اعلی حضرت ،ص٨٨،حیات اعلی حضرت ،ص١٣،تجلیات امام احمدرضا ، ص٢٢،مکتبةالمصطفیٰ بریلی شریف)پرمرقوم ہے.
واللہ و رسولہ اعلم
عبیداللہ حنفی بریلوی
٢٢/صفرالمظفر١٤٤٣ھ۔
0 تبصرے