آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

لڑکیوں ‏کا ‏ابرو ‏کے ‏بال ‏سیٹ ‏کروانا ‏کیسا ‏ہے؟ ‏


         سوال نمبر 1824

 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ۔ 

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ میں کہ عورتوں کا آئی برو سیٹ کروانا کیسا ہے  ؟ اور آئی برو کاٹنا و کٹوانا اور اکھاڑنا واکھڑوانا کیسا ہے  ؟ 

بینواوتوجروا ۔

المستفتی ۔عبداللہ قادری نظامی سدھارتھ نگر ۔


وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ ۔

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایة الحق والصواب:

 یہ فعل ناجاٸز وگناہ اورموجب لعنت ہے چاہیۓ کہ اس سے اجتناب کرے جبکہ یہ کسی  بیماری کے بغیرہو۔

سنن ابو داؤد شریف  میں ہے ۔

"عن ابن عباس قال لعنت الواصلة والمستوصلة والنامصة والمتنمصة والواشمة والمستوشمة من غیردآء"

یعنی حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں :نقلی بال لگوانے والی ،چہرے کے بال اکھاڑنے والی چہرے کے بال اکھڑوانے والی جسم گودانے والی اورجسم گودنے والی عورتوں پر لعنت کی گٸ ہے ۔جبکہ یہ کسی  بیماری کے بغیر ہو ۔

قال ابوداٶد : والناصمة :التی تنقش الحاجب حتی ترقہ  والمتنمصة:المعمول بھا"لفظ ناصمہ سے  مراد وہ عورت ہے جو آئی برو کےبال نوچتی ہے تاکہ اسے باریک کردے اورلفظ منتصمہ سے مراد وہ عورت ہے جس کے ساتھ یہ کام کیا جاۓ ۔

(شرح ابو داٶد ‘‘ ،کتاب    الترجل،ج ٧،ص٥٣٢،شبیربرادرز،لاہور)

نیز فقیہ اعظم حضورصدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتے ہیں کہ :بخاری ومسلم میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سےمروی انھوں نے فرمایا کہ اللہ عز و جل کی لعنت۔۔۔۔۔۔۔بال نوچنے والیوں پر یعنی جوعورت بھنؤں کے بال نوچ کر ابرو کو خوبصورت بناتی  ہے اس پرلعنت 

( بہارشریعت جلدسوم حصہ شانزدھم صفحہ ٥٩٥، مکتبة المدینة ،دہلی )

البتہ اگر آئی برو کے بال بہت زیادہ بڑھ چکے ہوں برے معلوم ہوتے ہوں تو صرف ان بڑھے ہوۓ بالوں کو تراش کر اتنا چھوٹا کرسکتی ہیں  کہ بھدا پن دور ہو جاۓ 

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب

            کتبه

العبد ابوالفیضان محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریاگنج سدھارتھ نگر یوپی .

المتوطن : کھڑریابزرگ پھلواپور گورابازار سدھارتھنگر یوپی ۔ 


٢٤      صفرالمظفر      ١٤٤٣ھ 

٢       اکتوبر              ٢٠٢١ء




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney