آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

جمعہ ‏کے ‏دن ‏مسجد ‏میں ‏نعت ‏پڑھنا ‏کیسا ‏ہے؟ ‏

        سوال نمبر 1825

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ  وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد میں جمعہ کے دن نعت پڑھنا کیسا ھے جائز ھے یا ناجائز ھے اگر جائز ھے تو کس کی سنت ہے؟ 

المستفتی ۔۔۔۔نعمان اختر جھارکھنڈ


وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ 

مسجد کے اندر نعت شریف پڑھنا جاٸز ہے بلکہ باعث برکت ہے 


حضور صدر الشریعہ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ تحریر فرماتے ہیں ۔۔۔


مسجد میں حمد و نعت و منقبت و وعظ و حکمت ہو تو جائز ہے


بہار شریعت ، حصہ ٣ ، ص٦٤٧

(مکتبہ مدینہ دھلی)


نوٹ ۔۔۔ جمعہ کے دن قبل تقریر دوچار اشعار ہی پڑھنا چاہیۓ اس سے زیادہ نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ وعظ و نصیحت مثلاً نماز روزہ وضو و غسل و دیگر ضروریات دین کے متعلق لوگوں کو سمجھایا جائے

الانتباہ۔ کسی چیز کے جائز ہونے کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ سنت ہی ہو لہٰذا جائز اور نا جائز ہونے کے لئے سنت ہی تلاش کرنا درست نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم 


عبیداللہ حنفی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney