سوال نمبر 1827
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ امام کو مقتدیوں سے کتنا آگے رہنا ضروری ہے
المستفتی:- محمد مقصود عالم اتر دیناجپور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
امام اور مقتدی کے درمیان اتنا فاصلہ ہونا چاہئے کہ مقتدی امام کے پیچھے سجدہ بآسانی سے کر سکے: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ و الرضوان فرماتے ہیں: امام صف سے اتنا آگے کھڑا ہو کہ جو مقتدی اس کے پیچھے ہے اس کا سجدہ بطور مسنون بآسانی ہوجائے بلا ضرورت اس سے کم فاصلہ رکھنا جس کے سبب مقتدیوں کو سجدہ میں تنگی ہو منع ہے یوں ہی فاصلہ کثیر، عبث چھوڑنا خلاف سنت مؤکدہ ہے
( فتاویٰ رضویہ، جلد۶ صفحہ ۵۴۷)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ: محمد عارف رضـوی قـادری گـونڈوی
0 تبصرے