آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کھڑے ‏ہوکر ‏پانی ‏پینا ‏کیسا ‏ہے؟ ‏

       سوال نمبر 1831

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

علماۓ کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ کھڑے ہوکر پانی پینا کیسا ہے جواب عنایت فرماٸیں کرم ہوگا  

المستفتی :- عرفان احمد بنارس


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 الجواب بعون الملک الوہاب 

کھڑے ہوکر پانی پینا منع ہے۔ جیسا کہ حضور فقیہ اعظم ہند صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں :صحیح بخاری و مسلم میں انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایا۔

نیز صحیح مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا کھڑے ہوکر ہرگز کوئی شخص پانی نہ پیئے اور جو بھول کر ایسا کر گزرے وہ قے کردے "اھ


(بہار شریعت ج 3 ح 16 پانی پینے کا بیان ص 383 مکتبہ دعوت اسلامی)

البتہ آب زمزم شریف اور وضو کا بچا ہوا پانی کھڑے ہوکر پینے کی اجازت  ہے.

واللہ اعلم بالصواب 

محمد ریحان رضا رضوی 

فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ 

وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار۔

یکم ربیع الاول ،١٤٤٣ھ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney