آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

تصویر ‏والا ‏کپڑا ‏پہن ‏کر ‏نماز ‏پڑھنا ‏کیسا ‏ہے؟ ‏

      سوال نمبر 1833

 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

المستفی: عبداللہ 


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب 

جاندار کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہےاور نماز کے علاوہ بھی تصویر والا کپڑا پہننا جائز نہیں 

جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں

جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو، اسے پہن کر نماز پڑھنا، مکروہ تحریمی ہے۔ نماز کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہننا، ناجائز ہے۔ 

یوں ہی مصلّی کے سر پر یعنی چھت میں  ہو یا معلّق ہو، یا محل سجود میں ہو، کہ اس پر سجدہ واقع ہو، تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی 

 یوہیں  مصلّی کے آگے، یا  داہنے، یا بائیں  تصویر کا ہونا، مکروہ تحریمی ہے، اور پسِ پُشت  ہونا بھی مکروہ ہے، اگرچہ ان تینوں  صورتوں  سے کم اور ان چاروں  صورتوں میں کراہت اس وقت ہے کہ تصویر آگے پیچھے دہنے بائیں  معلق ہو، یا نصب ہو یا دیوار وغیرہ میں  منقوش ہو، اگر فرش میں ہے اور اس پر سجدہ نہیں ، تو کراہت نہیں ۔ اگر تصویر غیر جاندار کی ہے، جیسے پہاڑ دریا وغیرہا کی، تو اس میں  کچھ حرج نہیں ۔ 

بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ٦٣١

    واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب

                کتبہ

محمد عمران نظامی قادری تنویری عفی عنہ

١ ربیع الاول ١٤٤٢ ہجری مطابق ٨ اکتوبر ٢٠٢١ عیسوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney