آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

عاشر کسے کہتے ہیں؟ ‏


     سوال نمبر 1838

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ عاشر کسے کہتے ہیں اور اس کے شرائط کیا ہیں

المستفتی :- عبداللہ 


وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عاشر اس کو کہتے ہیں جسے بادشاہ اسلام نے راستے پر مقرر کردیا ہو کہ تجار جو اموال لیکر گزریں ان سے صدقات وصول کرے.

بحرالرائق میں ہیکہ

ھومن نصبه الإمام لیاخذ الصدقات من التجار. ای من نصبه الإمام علی الطریق لیاخذ الصدقات من التجار المارین باموالھم علیہ

بحرالرائق الجزء الأول کتاب الزکوۃ باب العاشر/ص ٤٠١

اور عاشر کیلئے شرط یہ ہیکہ وہ آزاد مسلمان ہو اور سید نہ ہو چور اور ڈاکوؤں سے مال کی حفاظت پر قادر ہو. 

بحرالرائق میں ہیکہ 

ویشترط فی العامل ان یکون حرا مسلما غیر ھاشمی

بحرالرائق الجزء الأول کتاب الزکوۃ باب العاشر

واللہ تعالیٰ اعلم 

کتبــــــــــــــــــــــہ

محمد انوار رضا فیضی

خطیب و امام نور محمدی مسجد ریتی بندر پسٹم ساگر روڈ نمبر 6 چمبور ممبئی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney