سوال نمبر 1839
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت حالت حیض و نفاس میں موبائل و کمپیوٹر میں قرآن مجید کی تلاوت کرسکتی ہے ؟
قرآن و احادیث کے روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
المستفتی :- عبداللہ
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
عورت کا حالت حیض و نفاس میں قرآن مجید موبائل یا کمپیوٹر سے دیکھ کر پڑھنا حرام ہے جیسا کہ ترمذی شریف میں ہیکہ
لا تقراء الحائض ولاالجنب شیئامن القرآن
سنن ترمذی کتاب الطھارۃ /ص٥٤ مطبوعہ دارالفکر لبنان
نیز الجوھرۃ النیرہ میں ہیکہ
ولا یجوز لحائض لا جنب قراءۃالقرآن لقولہ علیہ السلام لا یقراالجنب ولاالحائض شیئا من القرآن ولانه یباشر القرآن یعضو یجب غسلہ فلا یجوز وکذا لا یجوز له القراءۃ حالۃ الوطی والنفساء کالحائض
الجوھرۃ النیرۃ/ص ٨٩ مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان
لہذا حیض و نفاس والی عورت کا موبائل کمپیوٹر میں دیکھ کر تلاوت کرنا ناجائز و حرام ہے
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبــــــــــــــــــــــہ
محمد انوار رضا فیضی
خطیب و امام نور محمدی مسجد ریتی بندر پسٹم ساگر روڈ نمبر 6 چمبور ممبئی
0 تبصرے