آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا جماہی کے وقت منھ پر ہاتھ نہ رکھنے سے شیطان منھ میں پیشاب کر دیتا ہے؟

        سوال نمبر 1844

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسٔلے کے بارے میں

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جماہی کے وقت اگر ہاتھ منھ پہ نہ رکھو تو شیطان پیشاب کردیتا ہے منھ میں کیا یہ صحیح ہے برائے کرم جواب عنایت فرمائیں؟  : المستفتی :- عاشق حسین پتہ بنگال


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب 

میری نظر سے اب تک کوئی ایسی عبارت نہیں گزری جس میں یہ لکھا ہو کہ جماہی کے وقت اگر منھ پر ہاتھ نہ رکھو تو شیطان پیشاب کر دیتا ہے ۔

مگر ہاں اتنا  ضرور ہے کہ جماہی کے وقت منھ پر ہاتھ نہ رکھنے سے منہ میں شیطان گھس جاتا ہے، اور منہ میں تھوک دیتا ہے 

جیساکہ صحیح مسلم میں ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ، کہ جب کسی کو جماہی آئے تو منھ پر ہاتھ رکھ لے، کیونکہ شیطان منھ میں گھس جاتا ہے۔ (صحیح مسلم،  بحوالہ بہار شریعت جلد سوم حصہ شانزدہم صفحہ ٤٧٦)

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ علماء فرماتے ہیں :کہ" جو جماہی میں منھ کھول دیتا ہے، شیطان اس کے منھ میں تھوک دیتا ہے ۔ الخ۔۔۔۔۔۔۔۔ (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ٦٢٧)


واللہ تعالی اعلم بالصواب

 کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney